عدسہ ساز اداروں کی توجہ اسمارٹ فونز کے کیمروں پر

فونز کے کیمرے وقت کے ساتھ ساتھ بہتر ہو رہے ہیں اور لوازمات ساز ادارے اب ان آلات کے لیے عدسوں کی کئی ایک اقسام مہیا کر رہے ہیں، جس سے ان کی مرکوز کر کے تصویر کھینچنے کی صلاحیت زیادہ تیز ہو جاتی ہے۔

جمعے کو ختم ہونے والے کنزیومر الیکٹرانکس شو (سی ایس میں) کچھ عدسہ ساز ادارے اپنی مصنوعات کی نمائش کرتے رہے ہیں۔

ایپل نے آئی فون کے تازہ ترین ماڈل فور ایس کے اکتوبر میں اجرا کے موقع پر اس کے نئے کیمرے کے بہت گن گائے تھے اور اسے “آپ یقین نہیں کر سکتے کہ یہ (تصویر) فون کیمرے سے بنی ہے” قرار دیا تھا۔

ایلوڈی ماکوئٹ، آئی فون کے لیے ٹرائی پاڈ بنانے والی کیلیفورنیا کی کمپنی ایکس شاٹ کے مارکیٹ ہیڈ، نے کہا کہ اسمارٹ فونز کے بہتر شدہ کیمرے “عام کم معیار کے کمپیکٹ کیمروں کے لیے جیسے موت کا پیغام” بن کر آئے ہیں۔

تاہم اس کے ساتھ ساتھ، آئی فون (اور دوسرے اسمارٹ فونز) کے کیمروں کی اپنی کمیاں بھی ہیں جن کو پورا کرنے کے لیے مختلف کمپنیاں آگے آئی ہیں۔

نیویارک کی ایک فرم کوگیتو نے آئی فون کے ساتھ منسلک ہونے والا عدسہ “ڈاٹ” تیار کیا ہے جو اسمارٹ فون سے بنائی جانے والی ویڈیو کو پیناروما (چہار طرف سے بنائی گئی ویڈیو) میں بدل دیتا ہے۔

ڈاٹ کسی ننھے سے جام یا محدب عدسے جیسا دکھتا ہے جنہیں سنار یا فوٹو گرافر استعمال کرتے ہیں، تاہم یہ ان سے سائز میں تھوڑا سا چھوٹا ہے۔

یہ آئی فون پر فٹ کیا جا سکتا ہے، اور کیمرے کے عدسے کی مطابقت میں آکر یہ فوٹیج کو 360 درجے کی پیناروما تصویر میں بدل دیتا ہے۔

کوگیتو  نے ڈاٹ کی فراہمی شروع کر دی ہے، جس کی قیمت 79 ڈالر ہے اور یہ آئی فون فور اور اکتوبر میں آنے والے آئی فون فور ایس کے لیے دستیاب ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.