چوہدری رزاق کی پی ٹی آئی جاپان اور اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں پایا پارٹی

چوہدری رزاق کی پی ٹی آئی جاپان اور اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں پایا پارٹی
ٹوکیو5/1/2012۔ جاپان کاناگاواکی مشہور معروف سماجی شخصیت اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور متوالے جناب چوہدری رزاق نے پی ٹی آئی جاپان اور اپنے قریبی دوستوں کے اعزاز میں یاشیو کے ایک مشہور ریسٹورنٹ میں پایا پارٹی کا اہتمام کیا سردی کے اس موسم میں پایا پارٹی نے محفل کو گرما دیا اور دعوت میں آئے تمام مہمانوں نے گرم گرم نانوں سے پائیوں کا لطف اٹھایا اس منفرد پارٹی کو تمام لوگوں نے بے حد پسند کیا ۔اس دعوت میں پاکستان تحریکِ انصاف کے صدر جناب خالد فریدی کے علاوہ  پی ٹی آئی کے مرکزی اور صوبائی عہدیداران اور چوہدی رازاق کے دوست احباب جن میں اے این پی جاپان کے صدر نعیم خان ۔ پی پی پی (چوہدری ارشاد)  جاپان کے صدرجناب چوہدری ارشاد،سکندر پسئہ۔شاہد مجید ۔محبوب خان میاں زبیر اور سگامی ہارا سے سہیل ، ندیم اور ان کے دوستوں  نے شرکت کی آخر میں چوہدری رزاق نے دور دراز سے آنے والے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا  کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کو اسلامی اور فلاحی سٹیٹ کا جو نظریہ دیا ہے اس پر عمل کرنا چاہئے اور ہمیں جاپان میں بھی ہر پلیٹ فارم سے اسلام کو پھلانا چاہئے اور ہر ممکن فلاحی کاموں میں حصہ لینا چاہئے  تاکہ پاکستان کا نام روشن رہی۔انھوں مے مزید کہا کہ نظریات کی بنیاد پر دوستی یاری نہیں چھوڑی جانی چاہئے اور کسی کی زاتیات کو سیاست کا حصہ نہیں بنانا چاہئے جاپان میں اچھا ماحول قائم رکھنے کے لئے ایک دوسرے سے میل جول بڑھانے کی ضرورت ہی۔
[nggallery id=111]

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.