اعضائے تناسل کٹی، آدمی کی ننگی لاش اپارٹمنٹ سے برآمد

ٹوکیو: جاپانی میڈیا کے مطابق،  پولیس نے پیر کو ایک ننگے آدمی کی موت کی تفتیش شروع کی جس کے اعضائے تناسل باورچی خانے کی چھری سے کاٹ دئیے گئے تھے۔

این ایچ کے کے مطابق، 49 سالہ آدمی کی نعش کو، جسے سینے اور پیٹ میں کئی واروں کا نشانہ بنایا گیا تھا، مغربی ٹوکیو کے علاقے اکیشیما، میں اپنے اپارٹمنٹ میں بیڈ پر لیٹا ہوا پایا گیا۔

جی جی پریس نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ آدمی کے اعضائے تناسل بیڈ کے نیچے سے ملے اور خون سے بھرا ایک چاقو بھی کمرے سے ملا۔

ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس کے ایک ترجمان نے اے ایف پی کو تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ افسران اس غیرقدرتی موت کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.