جاپانی سرمایہ کاروں کی پاور گرڈز کو ملانے کے امریکی منصوبے میں شمولیت

بجلی کے تین بڑے امریکی گرڈز کو آپس میں ملانے کی 1.5 ارب ڈالر کی ایک کوشش کو جاپانی سرمایہ کاروں اور پاور مارکیٹوں کو متصل کرنے میں ماہر ایک یورپی کمپنی کی طرف سے مدد ملنے جا رہی ہے۔

ٹریس امیگاس کے صدر اور چیف ایگزیکٹو فلپ ہیرس کے مطابق، متسوئی اینڈ کو اور یوروپین پاور ایکسچینج کے ساتھ شراکت داری ٹریس امیگاس سپر اسٹیشن، واقع مشرقی نیو میکسیکو، کے اگلے تین مراحل کے لیے مہارت اور فنڈز کی بڑی مقدار تک رسائی کو یقینی بنائے گی۔

ہیرس نے پچھلا ہفتہ سانتا فے میں متسوئی کے اہلکاروں کے ساتھ منصوبے کی تفصیلات پر بات چیت کرتے ہوئے گزارا ہے۔ یہ گرڈ باہمی اتصال کے ملنے کے مقام کا کام کرے گا، جو کہ امریکہ کے مشرقی اور مغربی نصف علاقوں اور ٹیکساس کو ایک الگ گرڈ کے ذریعے  بجلی کی سپلائی کے نظام کو ایک کرنے کے لیے چنا گیا ہے۔

ایسی کوئی بھی ہب پیدا کاروں کے لیے اپنی بجلی بیچنے کی زیادہ بڑی مارکیٹ فراہم کرے گی، اور اس سے ایک کونے میں لگے قابل تجدید توانائی کے پیداکاروں کو بھی آسانی پیدا ہو گی جو جنوب مغرب سے باہر موجود پاور مارکیٹس تک اپنی توانائی پہنچانے کے قابل نہیں تھے۔

ہیرث کے مطابق، انفراسٹرکچر کے علاوہ، ٹریس امیگاس مزید منصوبہ بندی کر رہی کہ وہ اپنی ذاتی پاور ایکسچینج بنائے جو امریکہ کے تینوں بڑے گرڈز اور ان سے بھی باہر بجلی کی خرید و فروخت اور تجارت آسان بنا دے گی۔

متسوئی نے پراجیکٹ میں ایکیوٹی انٹرسٹ کے بدلے 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا معاہدہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.