سونامی زدہ قصبے کی ماہی گیر کمیونٹی کے رہائشیوں نے نئی رہائش گاہوں کے لیے جگہوں کی تلاش خود سے شروع کر دی ہے، اور حکومت کی سست پیش رفت کا حل تلاش کر لیا ہے۔
پیشہ ورانہ مشاورتی فرموں کی مدد سے، قصبے کے تاکیورا ڈسٹرکٹ کے رہائشی گروپوں پر مشتمل رہائش گاہوں کی تبدیلی کے منصوبوں کو آگے بڑھا رہے ہیں تاکہ سونامیوں کے خطرے سے مزید پرے ہٹ سکیں۔
پہلے پہل، اوناگاوا قصبے کے اہلکاروں نے ساحل سے پرے بلند جگہوں پر گھروں کی تعمیر اور ماہی گیروں کے دیہاتوں کو مدغم کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ تاہم “آفت زدگان کی گروپوں میں نقل مکانی کی خصوصی مالی امداد کے ایکٹ” کے نفاذ اور رہائش کے لیے خطرناک سمجھے جانے والے علاقوں سے اجتماعی نقل مکانی کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے مالی سال 2011 کے لیے ضمنی بجٹ کی منظوری اور مالی اقدامات اٹھائے جانے کے باوجود، مقامی میونسپلٹیاں ابھی تک اجتماعی نقل مکانی کے منصوبوں پر بحث مباحثوں کے مرحلے میں ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ تاکیورا ڈسٹرکٹ کے رہائشیوں کی طرف سے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کے منصوبے دوسرے شدید متاثرہ علاقوں کے لیے نمونے کا کام دے سکتے ہیں۔