فوکوشیما کے شہر میں ایک کونڈو (اپارٹمنٹ بلڈنگ)میں تابکار سیزیم کا سراغ

ٹوکیو: نیہونماتسو شہر، فوکوشیما میں پچھلے جولائی میں تعمیر کی گئی کنکریٹ کی سہ منزلہ مشترکہ عمارت میں تابکار سیزیم کا سراغ لگایا گیا ہے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، اس وقت 12 خاندان اس کنڈومیم میں رہ رہے ہیں، جن میں 11 مارچ کے ایٹمی بحران کے بعد انخلائی علاقے کے نفاذ کے بعد آنے والا ایک خاندان بھی شامل ہے۔

ٹی بی ایس کے مطابق، اہلکاروں کا کہنا ہے کہ پتھروں سے بنائے گئے کنکریٹ میں سیزیم کا سراغ لگایا گیا تھا جو کہ فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے گرد واقع 20 کلومیٹر کے داخلہ بند علاقے میں واقع نامےئی قصبے میں ایک مرکز کے باہر چھوڑ دئیے گئے تھے۔

پہلی منزل کے اپارٹمنٹ کی دیوار میں تابکار سیزیم کی مقدار 1.24 مائیکروسیورٹس فی گھنٹہ تھی۔ تابکاری کا درجہ دوسرے اور تیسرے فلور پر اس سے کم تھا۔

ٹی بی ایس کے مطابق، پتھر توڑنے والا مرکز چلانے والی کمپنی نے کہا کہ 11 مارچ کی آفت کے بعد، اس نے کوٹا ہوا پتھر پچھلے اپریل اور مئی میں فوکوشیما صوبے کی 20 تعمیراتی فرموں کو فراہم کیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.