عظیم ہانشن زلزلے کی سترہویں برسی کے موقع پر توہوکو متاثرین کی تقاریب میں شرکت

کوبے: توہوکو میں 11 مارچ کی آفت سے متاثر ہونے والوں نے منگل کی صبح صوبہ ہیوگو میں آنے والے عظیم ہانشن زلزلے کی سترہویں برسی کے موقع پر منعقدہ مختلف تقریبات میں حصہ لیا۔

یہ زلزلہ 16 جنوری، 1995 کو صبح 5 بجکر 46 منٹ پر ہیوگو صوبے اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں سے ٹکرایا تھا، اور اس میں 6434 افراد ہلاک ہوئے۔

کوبے کے ہیگاشی یواینچی پارک میں ایک تقریب منعقد کی گئی، جہاں لقمہ اجل بننے والوں کے لیے لالٹینیں روشن کی گئیں۔ قریباً پانچ ہزار لوگوں، بشمول ایواتے اور میاگی صوبوں کے سونامی سے بچ جانے والوں، نے اس تقریب میں شرکت کی، جس میں دونوں آفات کا نشانہ بننے والوں کے لیے دعائیں کی گئیں۔ ایتامی کے ایک پارک میں، مرنے والوں کی یاد میں 6434 شمعیں روشن کی گئیں۔

آساہی ٹی وی کے مطابق، ریکوزینتاکا، صوبہ ایواتے میں صبح پانچ بجکر چھیالیس منٹ پر قریباً 40 رہائشی شہر کو کوبے کی طرف سے ملنے والی “امید کی روشنی” پر ہوئے۔ انہوں نے 11 مارچ کے بعد کوبے سے ملنے والی مدد پر ان کے لیے خراج تحسین آمیز دعائیں مانگیں۔

ایک ہائی اسکول کے طالبعلم کے مطابق اس نے دعا کی کہ ریکوزینتاکا کوبے کی طرح دوبارہ عروج حاصل کرے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.