ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا پیر کو ٹیکس پالیسی کی لڑائی میں اصل بدقسمتی (بلیک آئی) سے بچنے کے لیے ایک آنکھ پر کپڑا ڈال کر پہنچے۔
نودا ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کے سالانہ کنونشن کے موقع پر اپنی دائیں آنکھ پر سفید کپڑے کی دھجی ڈالے نمودار ہوئے، اور قذاقوں کے انداز کی بجائے اس کے دھاگے بے ڈھنگے انداز میں ان کے چہرے پر دونوں کانوں پر لپٹے ہوئے تھے۔
میٹنگ کے موقع پر انہوں نے ملک کو قرضوں کے بحران سے نکالنے کے لیے سیلز ٹیکس بڑھانے کے موقف کو دوہرایا، جبکہ وہ اس غیرمقبول پالیسی کو نافذ کرنے کے لیے اپنی چار ماہ پرانی وزارت عظمی کو بھی داؤ پر لگا رہے ہیں۔
تاہم یہ ان کا حلیہ تھا جس نے تبصروں کو دعوت دی۔
جاپانی میڈیا نے رپوٹ دی ہے کہ وزیراعظم اتوار کی رات کاروباری لیڈروں سے ملاقات سے لوٹنے کے بعد اپنی سرکاری رہائش گاہ میں اندھیرے کی وجہ سے گر گئے تھے، اور اب ان کی آنکھ تلے ایک سیاہ نشان پڑ گیا تھا۔
اس بات کا کوئی اشارہ نہیں ملا کہ وزیراعظم پیتے رہے ہیں، تاہم جاپان میں ہونے والی غیررسمی ملاقاتوں میں شراب بلاتکلف چلتی ہے۔
شرمندہ نظر آنے والے نودا نے صحافیوں کو بتایا: “میں کسی چیز سے ٹکرا گیا تھا،”۔