سئیول: جنوبی کورین کسٹم اہلکاروں کا کہنا ہے کہ انہوں نے آٹھ آدمیوں کو مقعد میں سونا چھپا کر بیرون ملک اسمگل کرنے کی مبینہ سازش کے الزام میں زیرحراست لیا ہے۔
کوریا کسٹمز سروس نے پیر کو کہا کہ ان آدمیوں نے مبینہ طور پر 260,000 ڈالر کی سونے کی اینٹوں کو چھوٹے موتیوں کی صورت میں منتقل کروا کر 2010 میں دو بار مقعد میں رکھ کر جاپان اسمگل کیا تھا تاکہ درآمد پر لگنے والے ٹیکسوں سے بچ سکیں۔
جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ جاپانی کسٹم اہلکاروں نے ان آدمیوں کو دوسری کوشش کرتے ہوئے پکڑ لیا اور جرمانہ کرنے کے بعد واپس بھیج دیا تھا۔ بعد میں، انہیں مشتبہ میں سے ایک نے مبینہ طور پر منگولیا سے ہانگ کانگ سونا اسمگل کرنے کے لیے یہی طریقہ استعمال کرنے کا منصوبہ تیار کیا۔
دریں اثنا، جنوبی کوریا کے اہلکاروں نے ان کے خلاف وطن میں ثبوت اکٹھے کیے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے بعد حال ہی میں مشتبہ افراد نے اسمگلنگ کا اعتراف کیا ہے۔