تین اینٹی وہیلر جاپانی عملے کی جانب سے آنکڑے، بانس کے کھمبے پھینکے جانے سے زخمی

ایکٹیوسٹ گروپ سی شیپرڈ نے بدھ کو کہا ہے کہ تین اینٹی وہیلنگ مظاہرین اس وقت زخمی ہو گئے جب ٹھنڈے پانیوں میں ہونے والی ایک جھڑپ میں جاپانی عملے نے ان پر آنکڑوں والے کانٹے اور بانس کے کھمبے پھینک مارے۔

سی شیپرڈ کنزرویشن سوسائٹی ، جو جاپان کے وہیلنگ بحری بیڑے کا ہر سال پیچھا کرتی اور حراساں کرتی ہے، نے کہا کہ دو ایکٹویسٹوں کو لوہے کے آنکڑوں سے کندھوں پر ضرب لگائی گئی، اور ایک کے چہرے پر لمبے بانس سے دو بار ضرب لگائی گئی۔

سی شیپرڈ کے مطابق یوشن مارو نمبر 2 اینٹی وہیلنگ شپ اسٹیو ارون کا جنوبی سمندر میں پیچھا کر رہا ہے اور یہ واقعہ انٹارکٹکا کے جزیرہ نما ماؤسون سے 300 بحری میل دور پیش آیا۔

“ہماری چھوٹی کشتیاں جاپانی ہارپون بردار جہاز یوشن مارو نمبر دو کی رفتار کم کرنے کی کوشش کر رہی تھیں، جو کہ جارحانہ انداز میں اسٹیو ارون کا پیچھا کر رہا ہے،” سی شیپرڈ کی ویب سائٹ پر کیپٹن پاؤل واٹسن نے کہا۔

سی شیپرڈ کی ویب سائٹ پر ایک تصویر بھی نمائش کی گئی جس میں بظاہر جاپانی عملے کو آنکڑے اٹھائے دکھایا گیا ہے، اور دوسری تصویر میں وہ ایک چھوٹی کشتی پر پانی کی توپ استعمال کر  رہے ہیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.