امریکی محکمہ انصاف نے منگل کو اعلان کیا کہ نائجیرین حکومتی اہلکاروں کو ٹھیکے لینے کے لیے دس سال طویل رشوت دینے کی سازش میں کردار ادا کرنے پر جاپانی ٹریڈنگ ہاؤس ماروبینی کارپ نے 54.6 ملین ڈالر بطور جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
محکمہ انصاف کے مطابق، ماروبینی کو ٹی ایس جے کے نے “نائجیرین حکومت کے اہلکاروں کو رشوت کی پیش کش اور رشوت دے کر” انجینئرنگ، اشیاء کی فراہمی اور بونی جزائر پر عمارات کی تعمیر کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے ہائر کیا تھا۔ حکومتی ملکیت والی نائجیرین نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن این ایل این جی (نائجیریا لیکوئیفائڈ گیس کمپنی) کے 49 فیصد حصص کے ساتھ سب سے بڑی حصے دار تھی”۔
محکمہ انصاف کے اعلامیے کے مطابق، اس مشترکہ منصوبے نے برطانوی وکیل مجاز جیفری ٹیسلر کو بھی ہائر کیا، جس نے “نائجیرین حکومت کے اعلی عہدےداروں، بشمول اعلی درجے کے برانچ اہلکاروں” کو رشوت دی، جبکہ ماروبینی کو “نچلے درجے کے نائجیرین حکومتی اہلکاروں کو رشوت دینے کے لیے” ہائر کیا گیا۔