یورپ میں استحکام کے لیے جاپان آئی ایم ایف کی مدد کے لیے تیار

ایک رپورٹ کے مطابق، جاپان نے منگل کو کہا کہ وہ عالمی مالیاتی فنڈ کی مزید فنڈز کے لیے کی جانے والی اپیل کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔ اس اپیل کا مقصد یورپ کے لیے اس کے حکومتی قرضوں میں سے نکلنے کی راہ ہموار کرنا ہے۔

“آئی ایم ایف کو قرضے کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جاپان مارکیٹ کو مستحکم کرنے کی یورپی کوششوں کی اعانت کرنے کے لیے تیار ہے،” ڈاؤجونز نیوز وائر نے ایک نامعلوم سرکاری اہلکار کے حوالے سے بتایا۔

اہلکار نے کہا کہ ٹوکیو جی 20 کی دوسری ترقی یافتہ اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے ساتھ مل کر تعاون کے لیے تیار ہے۔

آئی ایم ایف نے بدھ کو کہا تھا کہ عالمی معیشت کو یورپی قرضوں کے بحران سے بچانے کے لیے اسے 500 ارب ڈالر اضافی کیش کی ضرورت ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.