پورے جاپان میں فلو کے کیس تیزی سے بڑھنے لگے؛ توکائی شدید متاثر

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر بچوں اور بوڑھوں پر زور دے رہی ہے کہ وہ انفلوئنزا وائرس کی وائرسیاتی وبا سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ یہ وبا اس وقت پورے جاپان میں پھیل رہی ہے۔

این ایچ کے کے مطابق، کبھی کبھی ہانگ کانگ وائرس کے نام سے پہچانے جانے والے اس وائرس کے رپورٹ شدہ کیس توکائی ریجن میں تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ وزارت کے مطابق، جنوری کے دوسرے ہفتے میں، طبی ادارے کے لحاظ سے رپورٹ شدہ کیسوں کی اوسط صوبہ گیفو میں 23.82، صوبہ آئیچی میں 22.63 اور صوبہ مائی میں 21.92 پوائنٹ بڑھ گئی۔

وزارت نے مزید کہا کہ 5 دسمبر سے ریکارڈ کیے جانے والے کیسوں میں سے نوے فیصد میں وائرس کی شناخت ہانگ کانگ فلو کے طور پر ہوئی ہے، اور سوائن فلو کی رپورٹس ڈرامائی طور پر کم ہو گئی ہیں۔ اس نے مزید کہا کہ وائرس کی ہانگ کانگ وائرس قسم خاص طور پر بچوں اور بوڑھوں کے لیے خطرے کا باعث بنتا ہے۔

وزارت نے کہا کہ اسے اگلے مہینے کے پہلے پندھرواڑے میں وائرس کے کیس بڑھنے کی توقع ہے اور اس نے بچوں اور بوڑھوں پر زور دیا کہ وہ زیادہ احتیاط کریں، اپنے ہاتھ اچھی طرح دھوئیں اور بیماری کا پھیلاؤ کم سے کم کرنے کے لیے چہرے پر سرجیکل ماسک پہنیں۔

ہانگ کانگ وائرس کے 1968 اور 1969 کی وباؤں نے ساڑھے ساتھ لاکھ انسانوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، اور یہ وبائیں ایویئن انلفوئنزا وائرس ایچ تھری این ٹو سے پیدا ہوئی تھیں۔ انسانوں میں استعمال کی جانے والی معیاری وائرس کش ادویات امانٹاڈائن اور ریمانٹاڈائن کے خلاف اس وائرس کی مزاحمت 2005 میں 91 فیصد تک بڑھ گئی تھی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.