حکومتی ذرائع کے مطابق، حکومت نے وزارت لینڈ، انفراسٹرکچر، ٹراسپورٹ اور سیاحت کے سابقہ وائس ایڈمنسٹریٹر یوکیوشی مینےہیسا کو 10 فروری کو قائم کی جانے والی تعمیر نو کی ایجنسی کا نائب وزیر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
مینےہیسا 11 مارچ کے زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے علاقوں کی تعمیر نو کے کام کی نگرانی کریں گے۔ اس وقت وہ عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد قائم کیے جانے والے تعمیر نو کے ہیڈکوارٹر میں سیکرٹری جنرل کے عہدے پر فائز ہیں۔
وزیراعظم یوشیکو نودا تاتسوؤ ہیرانو، جو اس وقت آفت سے تعمیر نو اور آفت سے نمٹنے کے وزیر مملکت کا دوہرا قلمدان سنبھالے ہوئے ہیں، کو آفت سے نمٹنے کی ذمہ داروں سے سبکدوش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
ہیرانو کو آفت سے تعمیر نو کا مکمل کل وقت وزیر مملکت اور مینےہیسا کو تعینات کرکے نودا تعمیر نو کی پالیسیوں میں تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ مینےہیسا نے اعلی انتظامی عہدے دار کی حیثیت سے ہیرانو کے نائب وزیر ہوتے ہوئے بہت سپورٹ کی ہے۔