رہائش کی جگہ تلاش کرنے والے متاثرین کے لیے تین آپشن

11 مارچ کی آفت میں اپنا گھر کھو دینے والے لوگوں کے لیے نئی جگہ رہائش کی تین بڑی صورتیں بچی ہیں۔

مالی حالات یا دوسری وجوہات کی بنا پر اپنا گھر تعمیر نہ کر سکنے والوں کو صوبائی یا بلدیاتی حکومتوں کی طرف سے تعمیر کی جانے والی عوامی ہاؤسنگ اسکیموں میں رہنے پر مجبور ہونا پڑے گا۔

میاگی صوبے کی حکومت مالی سال 2015 تک بارہ ہزار گھر تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے رہائشی معمولی سا کرایہ ادا کریں گے۔

ہاؤسنگ کمپلیکس کے علاوہ، صوبائی حکومت لکڑی کے بنے الگ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

جبکہ نئی جگہ منتقل ہو کر وہاں اپنا گھر تعمیر کرنے والوں کے پاس زمین خریدنے یا اسے کرائے پر لینے کا اختیار ہو گا۔

ان گھروں کی تعمیر کے لیے سرمایہ ممکنہ طور پر پرانی رہائش گاہ کی جگہ بیچنے کے بعد حاصل کردہ رقم، زندگیوں کی بحالی کے لیے حاصل شدہ امداد، مختلف اقسام کی امدادی رقوم اور زلزلہ انشورنش مراعات سے حاصل کیا جائے گا۔

2 comments for “رہائش کی جگہ تلاش کرنے والے متاثرین کے لیے تین آپشن

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.