بجلی ساز انڈسٹری نے بڑی سیاسی جماعتوں کو چندے دئیے

بجلی ساز کمپنیوں نے ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں کو فنڈز دئیے۔ ان کی انتظامیہ نے سب سے بڑی حزب مخالف کی جماعت ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور لیبر یونینوں نے حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپانی (ڈی پی جے) کو فنڈز دئیے۔

ایٹمی بجلی گھروں کی ملکیت رکھنے والی نو کمپنیوں اور ان کی ذیلی کمپنیوں کے اعلی عہدیداروں نے 2009 اور 2010 کے دوران ایل ڈی پی کو انفرادی طور پر ایک اندازے کے مطابق 80 ملین ین دئیے۔ ٹیپکو کے 21 کل وقتی بورڈ ممبران کے ناموں سے مماثلت رکھنے والے ناموں والے افراد، جن میں بیرونی بورڈ ممبران اور بیرونی آڈیٹران شامل نہیں،  کو اس سال کوکومین سیجی کیوکائی کی سیاسی چندے کی رپورٹ میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید برآں، ٹیپکو کے آپریٹنگ افسران نے بظاہر  کمپنی کو پچاس ہزار ین، ٹیپکو کے شعبہ جاتی مینجرز اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے بورڈ ارایکین نے تیس تیس ہزار ین فی کس، اور کچھ ڈپٹی اور برانچ مینجروں نے دس دس ہزار فی کس کے حساب سے کمپنی کو فنڈز میں حصہ ڈالنے کے لیے رقم مہیا کی۔

چوبو الیکٹرک پاور کمپنی کے بارے میں بھی خیال ہے کہ اس نے ایل ڈی پی کی چندہ جمع کرنے والی باڈی کو چار ملین ین سیاسی چندے کی صورت میں مہیا کیے۔

دریں اثنا، “فیڈریشن آف الیکٹرک پاور ریلیٹڈ انڈسٹری ورکرز یونین آف جاپان” (دینریوکو رورین)، ممبر یونینوں اور الحاق شدہ سیاسی تنظمیوں نے بھی ڈی پی جے کے انفرادی قانون سازوں اور پارٹی کی شاخوں کو دسیوں ملین ین کے چندے مہیا کیے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.