خاص مقامی کھانے نے سونامی متاثرین کا حوصلہ بڑھا دیا

صوبہ ایواتے کے قصبے اوتسوچی میں ایک مٹھائی کی دوکان دوبارہ سے کھلی ہے۔ اس دوکان کی خاص ڈش ‘سیک موناکا’ ہے جو لوبیے کے میٹھے پیسٹ کو ویفرز میں ڈال کر تیار کی جاتی ہے۔ اس بات نے مقامی رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی ہے۔

اوساکایا کاشیتن نامی یہ دوکان 35 سالہ ہیساشی اوساکا نے دوبارہ کھولی ہے، جن کا خاندان تین نسلوں سے اس اسٹور کا مالک چلا آ رہا ہے۔

“مقامی لوگوں کا ردعمل میری توقع سے بڑھ کر تھا،” انہوں نے کہا۔

اوساکایا کیشتن کو ایک مقامی شاپنگ سنٹر میں عارضی طور پر دوبارہ کھولا گیا۔

17 دسمبر کو دوبارہ کھلنے کے دن، مقامی رہائشی اس کے کھلنے سے پہلے ہی قطار بنا کر کھڑے ہو گئے تھے۔

130 ین والے 800 سیک موناکا اس دن دوپہر سے پہلے ہی بک گئے۔

اور یہ ڈش اب تک مقبول ہے، بلکہ اس کی تعداد آفت سے پہلے بکنے والی تعداد سے بھی بڑھ رہی ہے۔

ہیساشی نے کہا کہ انہیں بہت خوشی محسوس ہوئی جب گاہکوں نے انہیں دوکان دوبارہ کھولنے پر مبارکباد دی یا ان کے والد کے گزر جانے پر تعزیت کی۔

“میں اپنی پوری کوشش کروں گا کہ سیک موناکا ناگزیر مقامی مصنوعہ بن جائے،” انہوں نے کہا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.