خالی فارموں پر توانائی پیدا کرنے کا منصوبہ

وزارت زراعت، جنگلات اور فشریز نے ترک شدہ بےکار پڑی قابل کاشت اراضی سے فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے مطابق اسے استعمال کر کے قابل تجدید ذرائع توانائی جیسے ہوا اور شمسی توانائی کے ذریعے بجلی پیدا کی جائے گی۔

مزید برآں، وزارت توانائی پیدا کرنے کے کاروبار میں حصہ لینے والی زرعی پیداوار سے متعلق کمپنیوں کی مالی مدد بھی کرے گی۔

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے فوکوشیما نمبر 1 ایٹمی بجلی گھر میں حادثے کے بعد وزارت نے فیصلہ کیا تھا کہ قابل تجدید ذرائع توانائی کو مضبوط کیا جائے تاکہ بجلی کی فراہم کے متنوع ذرائع پیدا ہو سکیں۔

وزارت مقامی معیشتوں کی بحالی کی توقع بھی کر رہی ہے چونکہ بجلی پیدا کرنے کا کاروبار نئی ملازمتیں اور آمدن کے ذرائع پیدا کرے گا۔

وزارت کا تخمینہ ہے کہ مجموعی طور پر ایک لاکھ ستر ہزار ہیکٹر زمین کو شمسی یا ہوائی بجلی بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اگر زرعی پیداواری کمپنیاں قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کے کاروبار شروع کرتی ہیں، تو وزارت انہیں سرمایہ یا قرضہ فراہم کرے گی۔

قابل تجدید ذرائع توانائی کی مد میں وزارت شمسی، ہوائی، مویشیوں کے فضلے سے حاصل شدہ نامیاتی مادے، اور آبپاشی کے چھوٹے ندی نالوں پر پن بجلی کے چھوٹے پلانٹ لگا کر بجلی پیدا کرنے کا سوچ رہی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.