ٹوکیو: شیگا صوبے میں ووٹروں نے ایک 36 سالہ خاتون کو ملک کی کم عمر ترین خاتون مئیر کے طور پر منتخب کیا ہے۔ یہ ایک ایسے ملک میں ہوا ہے جہاں سیاستدانوں کی اکثریت عمر رسیدہ مردوں پر مشتمل ہے۔
ناؤمی کوشی، جو ہاورڈ لاء اسکول کی گریجویٹ ہیں، نے اپنے سے دوگنی عمر کے مرد حریف کو ہرایا اور صوبائی دارلحکومت اوتسو کی مئیر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔
کوشی جسے وزیراعظم یوشیکو نودا کی سینٹر لیفٹ ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی حمایت حاصل تھی، نے 70 سالا ماکوتو میکاتا کو پانچ کے مقابلے میں چار کے فرق سے ہرایا۔
حکومتی رپورٹ کے مطابق، جاپان میں بہت کم خواتین سیاستدان اور کاروباری رہنما موجود ہیں جو کہ دائت کے ایوان زیریں کا 11 فیصد اور کارپوریٹ لیڈروں کا 1 فیصد بنتی ہیں۔