ٹوکیو: ٹوکیو فائر ڈیپارٹمنٹ نے منگل کو بتایا ہے کہ پیر کی رات نو بجے سے منگل کی صبح دس بجے تک 53 لوگوں کو برفباری سے حادثات کی وجہ سے ہسپتال لے جایا گیا۔
این ٹی وی نے فائر ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں کے حوالے سے کہا کہ زیادہ تر زخمی ہونے کے واقعات برف پر لوگوں کے پھسلنے اور فٹ پاتھوں پر گر جانے کی وجہ سے ہوئے۔ دریں اثنا، ٹوکیو میٹروپولیٹن پولیس نے برفباری کی وجہ سے ٹوکیو میں 393 ٹریفک حادثات کی اطلاع دی۔
جے آر ایسٹ کے مطابق، ٹوکیو ریجن نے پیر کی رات اس سیزن کی پہلی برفباری وصول کی تھی، جس سے اندرونی علاقوں کے ساتھ ساتھ چیبا صوبے میں بھی ٹرین سروس میں خلل پیدا ہوا۔ موسمیاتی ایجنسی کے مطابق، ٹوکیو کے کچھ حصوں میں چار سے چھ سینٹی میٹر برفباری ہوئی۔