ٹوکیو: منگل کی ایک رپورٹ کے مطابق، جاپانی الیکٹرانکس دیو سونی اولمپس میں 30 فیصد حصے داری کے لیے مذاکرات کے مراحل میں ہے۔ اس کی وجہ کیمرہ ساز اولمپس کی طرف سے 1.7 ارب ڈالر کے اپنے مالیاتی نقصانات چھپانے کے اسکینڈل سے باہر نکلنا ہے۔
نیکےئی بزنس ڈیلی نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ الیکٹرانکس دیو نے کیمرہ اور طبی سامان ساز اولمپس کو سرمائے کے ساتھ ساتھ کاروباری تعلق کی پیش کش کی ہے، اور اس کے بدلے میں 20 سے 30 فیصد حصے کی بات چیت چل رہی ہے۔
نیکےئی کے مطابق، جاپانی طبی سامان ساز کمپنی تیرومو، جس کے 30 ستمبر تک اولمپس میں 2.5 فیصد شئیرز تھے، بھی فوجی فلم ہولڈنگز کے ساتھ ساتھ اس سے جان چھڑوانا چاہتی ہے۔