نودا قرض کو حل کرنے پر سنجیدہ، غیرفیصلہ کن سیاست کے اختتام کی اپیل

ٹوکیو: وزیراعظم یوشیکو نودا نے منگل کو عزم کیا کہ وہ ٹیکس اور سوشل سیکیورٹی اصلاحات کو آگے بڑھائیں گے، اس کے ساتھ انہوں نے حزب مخالف کے سیاستدانوں پر زور دیا کہ وہ آنے والی نسلوں کی خاطر جاپان کو خسارے کے گڑھے سے نکالنے میں ان کی مدد کریں۔

نودا نے وقت کے ساتھ ساتھ ایٹمی توانائی پر ملکی انحصار کم کرنے کا وعدہ کیا اور موسم گرما کے لیے نئی توانائی پالیسی تیار کرنے کے منصوبے کا پھر سے ذکر کیا۔ انہوں نے تباہ حال فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے گرد موجود علاقے کی صفائی کی کوششوں میں تیزی لانے کے وعدہ کیا۔

نودا نے فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر کے ایٹمی بحران کو حل کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا، جو 11 مارچ کے زلزلے و سونامی کی وجہ سے پگھلاؤ کا شکار ہو گیا تھا اور اس کے اطراف سے ایک لاکھ کے قریب لوگوں کو تابکاری اخراج کی وجہ سے بےگھر ہونا پڑا۔

حکومت نے پچھلے ماہ قرار دیا تھا کہ پلانٹ نے کولڈ شٹ ڈاؤن کے حالات حاصل کر لیے ہیں، تاہم نودا نے کہا کہ فوکوشیما ایٹمی بجلی گھر کے حادثے کے خلاف جاری جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔ “فوکوشیما کے نئے جنم کے بغیر جاپان کے لیے نیا جنم ممکن نہیں،” انہوں نے کہا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.