ٹیپکو کا صرف ایک ایٹمی بجلی گھر اس وقت چل رہا ہے

ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی نے بدھ کو 1.1 ملین کلو واٹ والا کاشیوازاکی ایٹمی بجلی گھر نمبر 5، واقع صوبہ نی گاتا، دیکھ بھال و جانچ پڑتال کے لیے بند کر دیا۔ این ٹی وی کے مطابق، ٹیپکو نے کہا کہ اس کے 17 میں سے 16 ایٹمی بجلی گھر اب بند پڑے ہیں۔

اس وقت، 1.35 ملین کلو واٹ والا کاشیوازاکی-کائیرا نمبر 6 پلانٹ ہی ٹیپکو کا اکلوتا ایٹمی بجلی گھر ہے جو چل رہا ہے۔ اس کی خدمات کانتو کے علاقے کے لیے ہیں۔ تاہم، ٹیپکو نے کہا کہ اسے بھی مارچ میں دیکھ بھال و جانچ پڑتال کے لیے بند کرنے کا شیڈیول مقرر کیا جا چکا ہے۔

ٹیپکو بجلی پیدا کرنے کے دوسرے ذرائع، جیسا کہ جیوتھرمل پاور پر منتقلی کا سوچ رہا ہے۔ 17 جنوری کو، اس نے کارپوریٹ صارفین کے لیے قیمتوں میں 17 فیصد اضافے کا اعلان کیا تھا جس کا جزوی مقصد تھرمل پاور پر منتقلی کے اخراجات کو پورا کرنا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.