جاپان کو اپنا کنزمپشن ٹیکس 15 فیصد تک بڑھا دینا چاہیے، آئی ایم ایف

ٹوکیو: عالمی مالیاتی فنڈ نے بدھ کو کہا کہ جاپان کو اپنا کنزمپشن ٹیکس کم از کم 15 فیصد تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ اس کا قومی قرضہ کم ہو اور ایک اور عالمی مالیاتی بحران سے بچا جا سکے۔ آئی ایم ایف نے اپنی عالمی مالیات کی رپورٹ میں کہا کہ 2015 تک کنزمپشن ٹیکس کو 10 فیصد تک دوگنا کرنا جاپان کی قرضے کی نسبت کو نیچے کی طرف گامزن کرنے کے لیے ناکافی ثابت ہو گا۔

دریں اثنا، آئی ایم ایف نے اپنی عالمی اقتصادی ترقی پیشن گوئی کم کر دی، اور خبردار کیا کہ یوروزون کے بحران کا خدشہ بحال ہوتی عالمی معیشت کو الٹا سکتا ہے۔

اس نے کہا کہ 2013 میں عالمی شرح نمو 3.9 فیصد تک پہنچ سکتی ہے، بشرطیکہ یوروزون بحران کے نازک پن پر مارکیٹوں میں غیرضروری خدشات پیدا نہ کیے جائیں۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.