حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور بڑی حزب مخالف لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے آخر کار مرکزی حکومت کے ملازمین کی تنخواہوں میں 8 فیصد سے زیادہ کمی پر اتفاق کیا ہے۔
بدھ کو ورکنگ لیول کی ایک میٹنگ میں طے کیے جانے والے اس معاہدے کے مطابق، قومی سرکاری ملازمین کی تنخواہیں پہلے مرحلے میں مارچ سے 0.23 فیصد تک کی اوسط سے کم کی جائیں گے، جیسا کہ نیشنل پرسونل اتھارٹی نے سفارشات پیش کی ہیں۔ جبکہ مجموعی طور پر، تنخواہیں 8.03 فیصد کی اوسط تک کم کی جائیں گی۔