ایسی فرمیں جو گرین ہاؤس گیسیں خارج کرتی ہیں، لیکن عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد توہوکو کے علاقے میں کاروبار کی بحالی میں مدد بھی فراہم کرنا چاہتی ہیں، ان کے لیے کاربن ڈائی آکسائیڈ کی تجارت کا ایک نظام باعث کشش بن رہا ہے۔
جے-وی ای آر (جاپان ویریفائڈ ایمیشن ریڈکشن) کے نام سے چلنے والی یہ اسکیم کاربن کے اخراج کو متوازن کرنے کا ایک نظام ہے۔
اس اسکیم کے تحت جنگلات سے جھاڑ جھنکاڑ صاف کر کے، پودے لگا کر اور دوسرے طریقوں سے شجرکاری میں ملوث ادارے کریڈٹس حاصل کرنے کے ایک اسنادی نظم میں شامل ہو جائیں گے۔ کریڈٹس کا انحصار اس بات پر ہو گا کہ ان کا جنگل کتنی کاربن ڈائی آکسائیڈ جذب کرتا ہے۔
یہ ادارے، جن میں صوبائی حکومتیں بھی شامل ہیں، بعد میں اپنے کریڈٹس ان اداروں کو بیچ سکیں گے جو گلوبل وارمنگ پر کچھ کرنا چاہتے ہیں۔
پورے ملک میں قابل تجارت کاربن کریڈٹس کی مقدار 157،000 ٹن ہو گی۔
کامیاشی ریجنل فاریسٹ کوآپریٹو ایسوسی ایشن واقع کامیاشی شہر، صوبہ ایواتے، نے زلزلے سے قبل فروخت کیے جانے والے کریڈٹس کی نسبت بعد میں نو گنا زیادہ کریڈٹ فروخت کیے ہیں، جس سے بعد از زلزلہ اس اسکیم کی کامیابی کا اندازہ ہوتا ہے۔
اعدادوشمار کے باوجود، جے-وی ای آر نے بہت کم عوامی پذیرائی حاصل کی ہے، اور 11 مارچ سے قبل صرف 265 کاربن کریڈٹس فروخت ہوئے تھے۔
تاہم 11 مارچ کے بعد لوگوں نے بڑی تعداد میں کاربن کریڈٹ خریدنا شروع کر دئیے اور پچھلے اتوار تک 2491 کریڈٹ فروخت ہو چکے تھے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق مزید 1000 ٹن کریڈٹس کی فروخت کے معاہدے پر دستخط بس ہونے ہی والے ہیں۔
ایواتے کی صوبائی حکومت نے پچھلے سال جنوری میں اسی طرح کی اسکیم شروع کی تھی، اور اپنے جنگلات میں 1514 ٹن کاربن اور گرین ہاؤس گیسوں کے انجذاب کے کریڈٹس فروخت کیے تھے۔
کاروبار کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو متوازن کرنے کے لیے کریڈٹس خرید سکتے ہیں، یا ماحول دوست مصنوعات کے ساتھ کاربن کریڈٹ فروخت بھی کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں آفت زدہ علاقے کے مقامی کریڈٹس خرید کر وہ اس علاقے کی بحالی میں تعاون بھی کر سکتے ہیں۔