توہوکو سے پرے بڑے زلزلیاتی علاقوں کی دریافت

کاگاکو (سائنس) میگزین کی جمعرات کی اشاعت میں شامل جامعہ ہوکائیدو کی ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ  ایک ہزار سے بارہ سو سال کے وقفے سے ساحلی صوبوں اوموری سے ایواتے کے ساتھ ساتھ  بحر الکاہل میں ممکنہ طور پر شدت 9 کے کم از کم تین زلزلے آ چکے ہیں۔

ابھی تک اس علاقے کو بڑے زلزلوں کے ممکنہ علاقے کے طور پر زیر غور نہیں لایا گیا۔

یہ دریافت کازومی ہیراکاوا نے کی، جو کہ جامعہ کے خصوصی اجازت یافتہ وزٹنگ پروفیسر اور طبعی جیوگرافی میں مہارت رکھتے ہیں۔

ہیراکاوا نے صوبہ اوموری میں جزیرہ نما شیموکیتا اور 11 مارچ کے عظیم مشرقی جاپان زلزلے سے متاثرہ دوسرے علاقوں میں سونامی کی باقیات کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی۔

انہوں نے ڈیٹا کا تجزیہ کیا جس سے ہوکائیدو اور توہوکو ریجن کی بحر الکاہل کے ساتھ ساحلی پٹی پر 3500 سال پرانے سونامی کا کچھ سراغ بھی ملا۔

حاصل شدہ نتائج کی بنیاد پر ہیراکاوا کو یقین ہے کہ جزیرہ نما شیموکیتا اور ریکوچو ریجن کے نزدیک مزید جنوبی علاقے میں آنے والے بڑے زلزلے ایک ہزار سے بارہ سو سالوں کے وقفے سے آئے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.