سیندائی: پتا چلا ہےتوہوکو ریجن میں تعمیر نو کے 400 منصوبوں کے ٹھیکے ابھی تک نہیں دئیے جا سکے چونکہ کمپنیاں عظیم مشرقی جاپانی زلزلے سے شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث چھوٹے پیمانے کے کاموں سے اجتناب برت رہی ہیں۔
ساحلی علاقوں میں ہمہ گیر پیمانے پر تعمیر نو کا کام جلد ہی شروع ہو جائے گا، تاہم خدشات ہیں کہ افرادی قوت کی کمی سے تاخیر کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ناکام شدہ ٹینڈروں میں سے، 49 ایواتے کی صوبائی حکومت، 110 میاگی کی صوبائی حکومت، 149 فوکوشیما کی صوبائی حکومت، اور 97 سیندائی میونسپل گورنمنٹ سے تعلق رکھتے تھے۔
ذرائع کے مطابق، استرداد کی بڑی وجوہات یہ تھیں:
تعمیراتی کمپنیاں مناسب افرادی قوت کی فراہمی یقینی نہ بنا سکیں، اور نئے کارکنوں کی بھرتی سے ان کے منافع میں اچھی خاصی کمی ہو جاتی ہے۔
تعمیراتی کمپنیاں مناسب تعداد میں انجینئروں کی تقرری کرنے کی استعداد نہیں رکھتی تھیں۔ ہر میونسپلٹی کسی منصوبے کے بجٹ کا تخمینہ اس پر کام کرنے والے کارکنوں کی متوقع تعداد کی فی یونٹ مزدوری سے ضرب دے کر لگاتی ہے۔
فوکوشیما کی صوبائی تعمیراتی ایسوسی ایشن کی طرف سے کروائے گئے ایک سروے -جو اکتوبر میں 30 کمپنیوں سے کروایا گیا- کے مطابق عظیم مشرقی جاپانی زلزلے کے بعد کمپنیوں میں اجرت پہلے کے مقابلے میں 30 فیصد بڑھ گئی ہے۔ “ہم جلد از جلد اس مسئلے کو حل کرنا چاہیں گے’، ایک اہلکار نے تبصرہ کیا۔