حکومت 24 گھنٹے چلنے والی نرسنگ کئیر سروس قائم کرے گی

ٹوکیو: وزارت صحت، محنت اور ویلفیئر صحت سے متعلق اہلکاروں کی تنخواہیں بڑھانے اور 24 گھنٹے چلنے والی نرسنگ کئیر سروس قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

فُوجی ٹی وی کے مطابق، وزارت نے مزید کہا کہ قومی خدمات پر نظرثانی کے اس فیصلے سے نرسنگ کئیر کے اخراجات 1.2% بڑھ جائیں گے۔ وزارت ہر تین سال بعد قیمتوں پر نظر ثانی کرتی ہے۔

24 گھنٹے چلنے والی نرسنگ کئیر سروس کے بارے میں وزارت نے کہا کہ اس کا مقصد بستر زدہ اور بوڑھے افراد کے لیے بہتر دیکھ بھال کی سہولت فراہم کرنا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.