امریکی محکمہ انصاف نے پیر کو اعلان کیا کہ دو جاپانی آٹو سپلائرز نے امریکہ میں گاڑیوں کے پرزوں کی فروخت کے سلسلے میں پرائس فکسنگ کی سازش کے مقدمے میں جرمانے کے طور پر نصف ارب ڈالر سے زائد کی رقم ادا کرنے کی حامی بھری ہے۔
یازاکی کارپ نے 470 ملین ڈالر کا جرمانہ ادا کرنے کی حامی بھری ہے جو کسی اینٹی ٹرسٹ خلاف ورزی میں کیا جانے والا دوسرا بڑا جرمانہ ہے۔
محکمہ انصاف کے مطابق، کمپنیوں کے عہدیداروں کو دی جانے والی دو سال کی سزا خود کو رضاکارانہ طور پر امریکی قانون کے حوالے کرنے والے کسی غیرملکی کو دی جانے والی سب سے لمبی سزا ہو گی۔