اوکی ناوا میں انتخابات کی درخواست پر ڈیفنس اہلکار کو برطرف کرنے پر حکومت دباؤ میں

ٹوکیو: جمعرات کو حکومت دائت سیشن میں اوکی ناوا کے ایک ڈیفنس اہلکار کو برطرف کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے دباؤ میں آ گئی۔ اس اہلکار نےمقامی بیورو کے عملے کو گینوان میں ہونے والے  12 فروری کے مئیر کے الیکشن میں ووٹ دینے کو کہا تھا۔

یہ انتخابات فوتینما میں امریکی ہوائی اڈے کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کے سلسلے میں اہم ترین ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔ یہ اڈہ کئی سالوں سے اوکی ناوا اور مرکزی حکومت کے مابین تنازعے کی وجہ بنا ہوا ہے۔

وزیر دفاع ناؤکی تاناکا نے صحافیوں کو بتایا کہ انہوں نے ‘رو مانابے’ کو اوکی ناوا ڈیفنس بیورو کے ڈائریکٹر جنرل کے عہدے سے برخاست کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا۔ مانابے جمعے کو دائت میں حلف اٹھائے بغیر گواہی دینے والے گواہ کے طور پر پیش ہوا تھا۔

اپوزیشن لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اور نیو کومیتو نے وزارت دفاع پر انتخابات کے نتائج پر اثر انداز ہونے کی کوشش کا الزام لگایا ہے۔

مانابے کو دسمبر میں اس کے پیش رو ساتوشی تاناکا کی طرف سے ‘ریپ’ تبصرے پر نکالے جانے کے بعد تعینات کیا گیا تھا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.