سافٹ بینک کی تیسری سہ ماہی کا منافع آدھا رہ گیا

ٹوکیو: جاپان کے تیسرے بڑے موبائل فون آپریٹر سافٹ بینک نے جمعرات کو کہا کہ اس کا تیسری سہ ماہی کا منافع سال بہ سال کی نسبت سے 32.2 ارب ین کے حساب سے آدھا رہ گیا، جبکہ اس کی وجوہات میں لاگت میں اضافہ ہونا ہے۔

گروپ کا نیٹ منافع 32.83 ارب ین رہا، جو ایک سال قبل کے 65.46 کا آدھا ہے، اگرچہ اس کی سیل بھی اس سال 10 فیصد اضافے سے 865.55 ارب ین ہوئی ہے۔

سہ ماہی کا آپریٹنگ منافع 4.2 فیصد کی سے 159.56 ارب ین تک آ گیا جبکہ پچھلے سال کا منافع 166.64 ارب ین تھا۔

سافٹ بینک نے کہا کہ بڑے ڈیٹا والیم جیسے ایپل کے نئے آئی فون فور ایس کی وجہ سے ریونیو میں اضافہ ہوا، تاہم اس کا اثر فروخت سے متعلق لاگتوں اور سہ ماہی میں پیش کیے جانے والے خصوصی نقصانات کی وجہ سے ختم ہو گیا۔

دسمبر تک کے نو مہینوں میں کمپنی کا نیٹ منافع 75.7 فیصد کے اضافے سے 250.08 ارب ین ہو گیا جو پچھلے سال کے 142.30 ارب ین سے زیادہ ہے۔

اکتوبر میں سافٹ بینک نے آئی فون کی زیادہ فروخت اور امریکی انٹرنیٹ فرم یاہو میں اپنا حصہ فروخت کرنے کی وجہ سے آمدن میں 180 فیصد اضافہ ظاہر کیا تھا۔

سافٹ بینک اس سے پہلے جاپان میں آئی فون پیش کرنے والا اکلوتا آپریٹر تھا، تاہم اب اسے ملک کے دوسرے بڑے کیرئیرکے ڈی ڈی آئی کارپوریشن کی طرف سے مقابلے کا سامنا ہے جس نے اکتوبر میں جاری ہونے والے آئی فون فور ایس کی فروخت شروع کی تھی۔

سافٹ اپنی معمول کی پالیسیوں کے مطابق پورے مالی سال کے لیے اپنی آمدن کی تفصیلات جاری کرنے سے انکار کیا۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.