84 سالہ بوڑھی خاتون برف میں 4 گھنٹے دبے رہنے کے باوجود زندہ رہی

یاماگاتا: پولیس نے ہفتے کو بتایا کہ موگامی، صوبہ یاماگاتا میں ایک 84 سالہ بوڑھی عورت کو اس کے پڑوسیوں نے چار گھنٹے سے بھی زیادہ برف میں دفن رہنے کے بعد ڈھونڈا۔

کیکوتو سائتو نامی اس خاتون نے پولیس کو بتایا کہ وہ سامنے والے باغیچے میں جمی ہوئی ڈیکن کا مشاہدہ کرنے کے لیے جمعرات کو ساڑھے گیارہ بجے گھر سے نکلی۔ اس کے گھر کی چھت پر جمع ہو جانے والی برف اس پر گری، اور اسے دفن کر دیا کہ وہ حرکت بھی نہ کر سکتی تھی۔

پولیس کا کہنا ہےکہ سائتو اپنے تین بیٹوں کے ساتھ رہتی ہے، جو اس واقعے کے وقت گھر سے باہر تھے۔

ایک سفری سیلز مین دوپہر تین بجکر پچاس منٹ پر اس کے گھر کے پاس سے گزرا اور خیال ہے کہ اس نے سائتو کے پڑوسیوں کو بتایا کہ اسے سائتو نظر نہیں آئی۔ پولیس کے مطابق، سائتو کے پڑوسی فکرمند ہو گئے اور انہوں نے تلاش شروع کر دی، جس کے بعد وہ اپنے ہی گھر کے باہر برف کے ڈھیر میں پھنسی ہوئی ملی۔ انہوں نے پولیس کو بتایا کہ اس کے چہرے کا تھوڑا سا حصہ ابھی بھی نظر آ رہا تھا، جس سے اس کا پتا چلانے میں آسانی ہوئی۔

سائتو کو شینشو کے ہسپتال میں لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اسے ہائپو تھرمیا کا معالجہ دیا جا رہا ہے، تاہم وہ اپنی عمر رسیدگی کے باوجود مستحکم حالت میں ہے، اور ایک ہفتے میں ہسپتال سے فارغ کر دی جائے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.