یوکوہاما: یوکوہاما کے سی یا وارڈ میں واقع ایلمنٹری اسکول کے ساتھ واقع خالی نالے کو تابکار سیزیم کی بھاری مقدار کا سراغ لگنے کے بعد داخلہ بند علاقہ قرار دے دیا گیا ہے۔
یوکوہاما حکام کے مطابق، تہہ میں پڑی ایک سینٹی میٹر تک موٹی مٹی 6.85 مائیکرو سیورٹ فی گھنٹہ کے حساب سے تابکاری خارج کر رہی تھی، جو کہ حکومت کی قانونی حد 0.59 مائیکروسیورٹس فی گھنٹہ سے 12 گنا زیادہ ہے۔
شہری حکام کے مطابق، تابکاری کے بارے میں خیال ہے کہ اس کا تعلق بیمار فوکوشیما ڈائچی ایٹمی بجلی گھر سے ہے۔ حکام نے مزید کہا کہ انہوں نے اس دریافت کے بعد بند پڑے اس نالے کے اطراف کو بند کر دیا ہے۔
ایک ترجمان نے بتایا کہ مٹی کی اوپری تہہ ہٹا کر جگہ کو تابکاری سے پاک کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے۔