اشی ہارا کا کہنا ہے کہ وہ جاپان میں تبدیلی لانے کے لیے نئی سیاسی جماعت کی مدد کرنے کو تیار ہیں

ٹوکیو: ٹوکیو کے گورنر شینتارو اشی ہارا نے جمعے کو کہا کہ وہ شیزوکا کامےئی، جو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان کی اتحادی پیپلز نیو پارٹی کے صدر ہیں، اور اپوزیشن جماعت سن رائز پارٹی کے سربراہ تاکیو ہیرانوما کے ساتھ نئی سیاسی جماعت میں شامل ہونے کے مشتاق ہیں۔

نئی سیاسی جماعت کا نام نیو سن رائز پارٹی ہو گا۔ 79 سالہ اشی ہارا نے کہا کہ وہ ٹوکیو کے لیے جو کچھ کر سکتے تھے انہوں نے کیا اور اب وہ مستقبل کی نسلوں کے لیے جاپان کو سنوارنے کے لیے نیو سن رائز پارٹی کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔

توقع ہے کہ نیو سن رائز پارٹی کو حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان اور اپوزیشن پارٹیوں کے شاکی اراکین کی حمایت حاصل ہو جائے گی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ اس گروپ نے اوساکا کے مئیر تورو ہاشیموتو اور آئچی کے گورنر ہیدیکی اومورا سے بھی رابطہ کیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.