حکومتی ذرائع کے مطابق، حکومت ملک میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے شمسی توانائی کے پلانٹس اور قابل تجدید توانائی کے دوسرے مراکز کی تعمیر کے قوانین میں نرمی کرنے پر غور کر رہی ہے۔
ایک حکومتی پینل غور کر رہا ہے کہ شمسی توانائی پیدا کرنے والے پلانٹس کو فیکٹری لوکیشن لاء میں موجود رقبے کی پابندیوں سے استثنا دے دیا جائے۔
سومیموتو کارپ کے چیئرمین ماتویوکی اوکا کی سربراہی میں چلنے والا یہ سب پینل توانائی سے متعلق 183 شعبوں میں قوانین میں نرمی کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔
اگر شمسی توانائی کے پلانٹس کو قوانین سے استثنا مل گیا تو بڑے پلانٹس تعمیر کرنا ممکن ہو جائے گا جس سے توانائی مزید بہتر انداز میں پیدا کی جا سکے گی۔
جیو تھرمل اور ہوا سے توانائی پیدا کرنے کے ذیل میں حکومت نیچرل پارکس لاء کے قوانین میں نرمی پیدا کرنے کا سوچ رہی ہے جو کہ نیشنل یا جزوی طور پر نیشنل پارکس میں قابل تجدید توانائی کے پلانٹس کی تعمیر پر پابندیاں لگاتا ہے۔
ایسے پارکس، جو قدرتی ماحول سے بھرپور ہوں، جیوتھرمل اور پون چکیوں سے بجلی بنانے کے لیے مناسب جگہیں ہوتے ہیں۔
حکومت منصوبہ بندی کر رہی ہے کہ کچھ شرائط پوری کرنے پر ان پاور پلانٹس کی تعمیر کی اجازت دے دی جائے۔
پن بجلی پیدا کرنے کے ذیل میں حکومت دریائی قوانین میں نرمی پیدا کرنے کا سوچ رہی ہے، جو کہ پانی کی مقدار پر پابندی لگاتے ہیں، اس سے چھوٹے پن بجلی کے پلانٹس یا ڈیم کی تعداد بڑھانے میں مدد ملے گی۔