ساپورو: ایک 61 سالہ خاتون برفانی مجسمہ ستون پر سے گرنے سے زخمی ہو گئیں۔ مجسمے نے منگل کی سہ پہر اسے ساپورو برفانی میلے کا دورہ کرنے کے دوران زخمی کیا۔
شہر کے چاؤ وارڈ میں واقع اودوری پارک میں واقع مقبول ترین کردار ‘ہاتسونے میکو’ کا تین میٹر اونچا مجسمہ اس سیاح خاتون پر گرا اور پیڑو کی ہڈی ٹوٹنے کا سبب بنا۔ اہلکاروں نے کہا کہ منگل کو زیادہ درجہ حرارت نے مجسمے کی بنیاد کو پگھلا دیا جس کی وہ سے وہ گر پڑا۔
63 ویں سالانہ میلے میں، جو 12 فروری تک جاری رہے گا، منجمد اور برف سے بنے 220 فن پارے شامل ہیں جو اودوری پارک، کمیونٹی ڈوم تسودومے کے میدانوں اور ساسوکینو کی مرکزی شاہراہ پر سجائے گئے ہیں۔