تائیپے: استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک تائیوانی جاپانی اسٹار ماکیو کے تائیوان چھوڑنے پر پابندی لگا دی گئی ہے اور ان کے خلاف تائیپے میں ایک ٹیکسی ڈرائیور کو زد و کوب کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کا مقدمہ زیر التوا ہے۔
تائیپے دفتر برائے استغاثہ نے منگل کو کہا کہ 27 سالہ گلوکارہ پر ایک ٹیکسی ڈرائیور کو لاتیں مارنے کا الزام ہے، جبکہ اس کے ساتھی، جو مبینہ طور پر نشے میں تھا، نے اسے ٹیکسی سے گھسیٹ کر باہر نکالا اور پیٹا۔
ماکیو نے جمعرات کی رات کے واقعے کے بعد معافی مانگی ہے اور شراب نوشی چھوڑنے کا عہد کیا ہے۔
استغاثہ نے کہا کہ جاپانی شہری تاکاتیرو تومویوری پر زیر التوا الزامات باضابطہ طور پر لگانے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔
اس واقعے میں ڈرائیور کو برین ہیمریج ہوا اور دو پسلیاں ٹوٹ گئیں۔
اخباری رپورٹس کے مطابق ڈرائیور نے تومویوری اور ماکیو کو سیٹ بیلٹ باندھنے سے انکار پر گاڑی سے نکل جانے کو کہا تھا۔