10 لوٹوں کو باضابطہ طور پر ڈی پی جے سے نکال دیا گیا

ٹوکیو: حکمران ڈیموکریٹک پارٹی آف جاپان نے ایوان زیریں کے 10 اراکین کو باضابطہ طور پر پارٹی سے خارج کر دیا ہے۔ انہوں نے پچھلے دسمبر میں پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

مذکورہ 10 لوٹوں نے اس ماہ کے شروع میں کیزونا کے نام سے نئی سیاسی جماعت کا آغاز کیا تھا۔ اس کی قیادت صوبہ چیبا سے اکیرا اُوچیاما کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم یوشیکو نودا کے کنزمپشن ٹیکس بڑھانے اور یامبا ڈیم پروجیکٹ کی پھر سے بحالی کے فیصلے کے بعد ڈی پی جے چھوڑی۔

نئی پارٹی قائم کرنے کے موقع پر اُوچیاما نے کہا تھا کہ ڈی پی جے نے 2009 کے انتخابی منشور میں کیے گئے کلیدی وعدے توڑے اور اب اس سمت سے پرے ہٹ رہے ہیں جس کی توقع ووٹروں نے ڈی پی جے سے کی تھی۔

اُوچی یاما نے کہا تھا کہ نئی پارٹی ڈی پی جے کو واپس ٹریک پر لانے کی کوشش اور لوگوں کی بھلائی کے لیے پالیسیاں بنانے کے لیے کام کرے گی۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.