مفرور پاکستانی ، مبینه قاتل کے وارنٹ گرفتاری جاری ـ

مفرور پاکستانی ، مبینه قاتل کے وارنٹ گرفتاری جاری ـ

سوکا سٹی ، سائتاما کی پولیس  اس پاکستانی کو تلاش کر رهی هے  جو ٢٣ ساله روسی عورت کے قتل میں ملّوث هے جو یهاں جمعه کے روز قتل هوئی هے ـ

هفتے کے روز پولیس نے ایک پاکستانی کے وارنٹ جاری کروائے هیں ، خیال کیا جاتا ہے که اس نے اناستاسیا کروپاشیف نام کی ایک روسی عورت کو قتل یا هے ـ

اس عورت نے اپنے ٥٧ ساله جاپانی خاوند کے ساتھ پولیس  چوکی (سوکا سٹی ميں شیندن اسٹیشن کے سامنے) میں  جا کر اس پاکستانی کے خلاف رپورٹ بھی کروائی تھی کی یه پاکستانی اس عورت کومختلف طریقوں سے  هراساں کرتا ہے ـ

جیسے کی اس کے پارٹمنٹ کے سامنے کھڑا رهتا هے ـ

کوبان کے پیلس میں نے جوڑے کو بتایا که یه هراسان کرنے کا کیس ہے اور اس کے لیے اپ تھانے مين بھی ضرور جائیں  لیکن جوڑا واپس گھر چلا گیا 

اس کے دس منٹ بعد ٢٣ ساله عورت سائیکل پر اکیلی هی باهر نکلی  جس دوران یه اس سانحے کی شکار هوئی ـ

پولیس کے مطابق ایک گواھ نے ١١:٥٥ پر جمعے کے روز پولیس کو فون کر کے بتایا تھا که  ایک عورت کو ایک مرد نے جھگڑنے کے دورران پانی میں دھکا دے دیا هے  ـ

پانج میٹر نیچے پانی میں گرنے والی اس عورت کی گردن پر دو چھریوں کے گھاؤ بھی پائے گیے هیں ـ

ہسپتال میں اس عورت کی موت کی  تصدیق هو گئو هے اور اس عور ت کو کروپا شیف کے نام سے شناخت کر لیا گيا ہے 

مفرور پاکستانی کا نام ابھی پولیس راز میں رکھ رهی ہے ـ