انٹر نیشنل کورٹ کا پہلا جاپانی صدر منتخب ـ

انٹر نیشنل کورٹ کا پہلا جاپانی صدر منتخب  ـ

یهاں وزارت خارجی نے اپنے ایک اعلان میں بتایا ہے که 

جناب وادا هی گا شی صاحب انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس (آئی سی جے) کے صدر منتخب هو گئے هیں ـ

٧٦ ساله وادا صاحب اپنی اس حثیت میں تین سال کام کریں گے ـ

 آئی سی جے ١٩٤٥ میں قائم هوئی تھی یه ادارھ یو این کا ذیلی ادارھ ہے جس کے ١٥ جج هوتے هیں  اور دنیا کے مسائل کے قانونی حل اور امن کے لیے کام کرتے هیں ـ

وادا صاحب نیگاتا میں پیدا  هوئے تھے ـ

ان کا فارن افئر کی منسٹری میں کام کا بھی تجربه ہے 

یه جاپان کی طرف سے یو این کے ایمبیسیڈر بھی رهے هیں 

یو این میں جانے والے تیسرے جاپانی جج هوں گے  تاناکا کوتارو اور اودا شی گے رو کے بعد ـ

اودا شی کے رو صاحب شہزادی ماساکو ساما کے والد هیں ـ

وادا صاحب یو این میں تیسرے جاپانی جج اور پہلے پریذڈنٹ هوں گے ـ