شمالی جاپان میں مزید برفباری، 83 ہلاکتیں، 1184 زخمی

ٹوکیو: شمالی جاپان میں ویک اینڈ کے دوران مزید برفباری ہو رہی ہے اور شدید موسم نے ملک کے بڑے حصے میں لوگوں کے لیے مصیبت پیدا کر رکھی ہے۔

فائر اینڈ ڈزاسٹر مینجمنٹ ایجنسی نے جمعے کو کہا کہ جمعرات تک کے اعدادوشمار کے مطابق اس سرما میں برفباری سے متعلق حادثات میں 83 لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ مزید ہلاکتیں کم نظر آنے کی وجہ سے ہونے والے حادثات سے ہوئیں ہیں۔

پیشن گوئیوں کے مطابق، ہوکائیدو میں جمعے کی رات سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران 60 سینٹی میٹر برفباری کا امکان ہے۔

سوکایو، اوموری صوبے میں جہاں جمعے کو درجہ حرارت 12.8درجےسیلسئیس تک گر گیا تھا، 4 میٹر تک اونچی برف پہلے ہی زمین پر موجود ہے جبکہ مزید برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔

ہیجیوری، شمال مغربی یاماگاتا صوبہ، جہاں سالانہ برفباری کی اوسط 2.6 میٹر ہے، اب تک چار میٹر برفباری وصول کر چکا ہے۔
برفباری ملک کے ایک وسیع علاقے پر پھیلی ہوئی ہے جس میں کیوتو کے کے شمال میں واقع کاسوومی، ہیوگو صوبے  میں 82 سینٹی میٹر برفباری ہو چکی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.