واشنگٹن: ناگو کے مئیر، جنہوں نے اوکی ناوا میں امریکی اڈے پر خاصی جنگ لڑی ہے، نے جمعرات کو ہزاروں فوجیوں کی منتقلی کے نئے معاہدے کی مخالفت کی، اور کہا کہ اصل مسئلہ وہیں ہے۔
امریکہ اور جاپان نے بدھ کو کہا کہ وہ پیکج کو “الگ الگ” کر رہے ہیں جس کے تحت اوکی ناوا سے امریکی فوجیوں کی منتقلی فوتینما بیس کے پرانے تنازع کی وجہ سے رکی ہوئی تھی۔
2006 میں کئی سال کے مذاکرات کے بعد طے پایا تھا کہ اوکی ناوا سے آٹھ ہزار میرینز گوام منتقل ہو جائیں گے اور فوتینما کو گینوان کے گنجان آباد شہر سے ناگو شہر کے نسبتاً کم آبادی والے خاموش ساحلی علاقے میں منتقل کر دیا جائے گا۔
جاپانی میڈیا رپورٹس کے مطابق، امریکہ اب 4700 میرینز کو اوکی ناوا سے گوام منتقل کرنا چاہتا ہے جبکہ مزید 3000 میرینز کو دوسرے مقامات جیسے ہوائی، فلپائن اور ممکنہ طور پر مین لینڈ جاپان میں کھپایا جائے گا۔