عورت سے بینک ٹرانسفر فراڈ میں 4.5 ملین ین ہتھیا لیے گئے

پولیس نے جمعرات کو بتایا کہ 70 سال کی عمر کے ایک خاتون سے بینک ٹرانسفر فراڈ کے ذریعے قریباً 4.5 ملین ین ہتھیا لیے گئے ہیں۔ فراڈیا یا فراڈئیوں کی ٹیم نے اپنے آپ کو اس کا پوتا اور کریڈٹ کارڈ کمپنی کا نمائندہ ظاہر کیا۔

مبینہ طور پر ایک آدمی نے ناگو کی رہائشی اس خاتون کو پیر رات آٹھ بجے فون کیا اور اپنے آپ کو اس کا پوتا ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس نے یہ فون اپنا نیا فون نمبر بتانے کے لیے کیا ہے۔

اگلی کال منگل کی صبح ساڑے نو بجے آئی، جس میں کال کرنے والا اپنے آپ کو کریڈٹ کارڈ کمپنی کا نمائندہ بتا رہا تھا۔ پولیس کے مطابق آدمی نے عورت کو بتایا کہ اس کا پوتا دو ملین ین کا مقروض ہے اور اس کی ادائیگی اسی دن کرنا ضروری ہے۔ عورت نے اس کے بعد اگلے دو دنوں میں پانچ بینک ٹرانسفر کروائے جن کی کل مالیت قریبا 4.5 ملین ین بنتی ہے۔

پولیس کے ترجمان کے مطابق، آخری ٹرانسفر مکمل ہونے کے بعد اس نے اپنے بیٹے سے رابطہ کیا، جس کے بعد اس خاندان کو احساس ہوا کہ ان کے ساتھ ہاتھ ہو گیا ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.