ٹوکیو: وزیر اعظم یوشیکو نودا نے تاتسوؤ ہیرانو کو تعمیر نو کی ایک نئی ایجنسی کا سربراہ نامزد کیا۔ مذکورہ ایجنسی کا افتتاح جمعے کو ہو گا۔
ہیرانو اس سے پہلے 11 مارچ کی آفت سے تاراج شدہ توہوکو کے علاقے کی تعمیر نو کے سلسلے میں کیبنٹ کے وزیر و انچارج رہے ہیں۔
دائت نے دسمبر میں ایک بل کے ذریعے نئی ایجنسی کے قیام کی منظوری دی تھی جس کے ذریعے علاقے کی تعمیر نو کا منصوبہ بنایا جائے گا۔ یہ مارچ، 2021 تک کام کرے گی۔
نودا نے کہا کہ آفت زدہ علاقے سے آنے والی درخواستیں ایجنسی کو جائیں گی اور انہیں امید ہے کہ ایجنسی اس کا جلد از جلد جواب دے گی۔
تعمیر نو کی ایجنسی، جس کے پاس 250 افراد کا عملہ ہے، کی ذمہ داری میں ایٹمی بحران سے متاثر ہونے والی کمپنیوں کی معاونت کرنا شامل ہے۔ ایواتے، میاگی اور فوکوشیما کے صوبوں میں اس کے علاقائی دفاتر ہوں گے۔
ایجنسی تعمیر نو کے بجٹ میں سے فنڈز کی تفویض اور درخواستوں کی انچارج ہو گی۔ اسے دوسری وزارتوں پر عمل داری بھی حاصل ہو گی۔
اوئی کے ری ایکٹر کو اجازت ملنے کے قریب/ ایجنسی کے مطابق ایٹمی پلانٹ کے اسٹریس ٹیسٹ کی جانچ درست تھی
ایک حکومتی نیوکلیئر سیفٹی ایجنسی نے جانچ پڑتال کی رپورٹ کا حتمی مسودہ ماہرین کی ایک میٹنگ میں جمع کروایا ہے جو اوئی، صوبہ فوکوئی میں واقع اوئی ایٹمی بجلی گھر کے ری ایکٹر نمبر 3 اور 4 پر کیے جانے والے اسٹریس ٹیسٹوں کے نتائج کی منظوری دیتا ہے۔
وزارت معیشت، تجارت اور صنعت کی نیوکلیئر اینڈ انڈسٹریل سیفٹی ایجنسی نے کانسائی الیکٹرک پاور کمپنی کے زیر انتظام چلنے والے ری ایکٹروں کی جانچ قریباً مکمل کر لی ہے۔
ایجنسی جلد ہی جانچ کی ایک حتمی رپورٹ تیار کر کے کیبنٹ آفس کے نیوکلیئر سیفٹی کمیشن میں جمع کروائے گی، جو اس جانچ کے ٹھیک ہونے کا جائزہ لے گا۔ ماہرین نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ حفاظتی طریقہ کار کو پچھلے سال کے زلزلے کے بعد فوکوشیما میں واقع ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے نمبر 1 بجلی گھر کے حادثے کے بعد سیکھے جانے والے اسباق کی روشنی میں ترتیب دے۔