ٹوکیو: محل نے اتوار کو کہا ہے کہ ٹیسٹوں سے قلبی شریانیں سکڑنے کا پتا لگنے کے بعد 78 سالہ بادشاہ اکی ہیتو اگلے ہفتے کو قلب کی بائی پاس سرجری سے گزریں گے۔ ایک محلاتی ترجمان نے کہا کہ ہم نے عزت مآب کو کورونری شریان کا بائی پاس کروانے کا کہا ہے۔
یہ اعلان جامعہ ٹوکیو کے ہسپتال سے اکی ہیتو کے فارغ ہونے کے تھوڑی دیر بعد ہی سامنے آیا ہے۔ ہسپتال میں ہفتے کو ان کی انجیو گرافی کی گئی تھی۔
جامعہ ٹوکیو اور نجی جامعہ جونتیندو کے فزیشن یہ آپریشن سر انجام دیں گے۔
اکی ہیتو، جو اپنے والد ہیروہیتو کی وفات کے بعد 1989 کو تخت نشین ہوئے تھے، 2003 میں پراسٹیٹ کینسر کی وجہ سے بھی جراحی سے گزر چکے ہیں۔