تائیپے: استغاثہ نے ہفتے کو کہا کہ ایک جاپانی فنکارہ پر تائیوانی ٹیکسی ڈرائیور پر حملہ کرنے کی فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ اس واقعے سے تائیوانی جزیرے پر عوامی غم و غصہ پیدا ہوا تھا۔
اس کے دوست تاکاتیرو تومویوری پر 2 فروری کو تائپے میں حملے کے واقعے میں ڈرائیور کو مبینہ طور پر ‘پرتشدد اور سفاک طریقے’ سے شدید زخمی کرنے پر، استغاثہ کے اہلکاروں نے چھ سال کی قید کی درخواست کی ہے۔
27 سالہ ماکیو جو تائیوان میں رہتی ہیں، نے ڈرائیور پر حملے سے انکار کیا ہے اور کہا کہ تومویوری اس کا دفاع کر رہا تھا۔
فنکارہ، جو کہ اپنے پہلے نام سے جانی جاتی ہے، نے دعوی کیا کہ ڈرائیور کی طرف سے سیٹ بیلٹ باندھنے کا کہنے کے بعد بحث ہو گئی، جس کے دوران ڈرائیور نے اس کے سینے کو چھوا تھا۔
تاہم عوامی غیظ اس وقت بڑھ گیا جب نگرانی کے کیمرے سے بادی النظر میں پتا چلا کہ ماکیو نے حملے میں اپنے دوست کا ساتھ دیا تھا اور لگتا تھا کہ وہ ڈرائیور کو پیٹنے کے لیے اپنے دوست کو ہلا شیری دے رہی ہے۔