پورے ملک میں فلو کی وباء سے 2.11 ملین افراد متاثر

ٹوکیو: قومی انسٹیٹیوٹ برائے وبائی امراض نے ہفتے کو کہا کہ جاپان میں پھیلنے والی فلو کی وباء نے اب تمام کے تمام 47 صوبوں میں لوگوں کو متاثر کر دیا ہے، تاہم وبا غالباً ابھی بھی اپنے عروج پر نہیں پہنچی۔

ادارے نے کہا کہ پانچ فروری تک، پورے جاپان میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 2.11 ملین تھی، جو پچھلے ہفتے کے مقابلے میں 3,80,000 مریض زیادہ تھی۔

فلو کے علاج کے لیے ہسپتالوں اور کلینکوں کا رخ کرنے والے مریضوں کی تعداد 2009 میں سوائن فلو کے عروج کے ہفتے میں بڑھ گئی تھی، جب 1.89 ملین لوگوں نے علاج معالجہ لیا تھا۔

ادارے کے اعداد و شمار پورے ملک میں واقع پانچ ہزار طبی انسٹیٹیوٹ سے باقاعدہ وقفے سے حاصل شدہ ڈیٹا پر مشتمل ہیں۔

ادارے کے اندازے کے مطابق، اگرچہ 11 صوبوں میں مریضوں کی تعداد کم ہوئی ہے، تاہم دوسرے 36 صوبوں یہ تعداد بڑھی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.