سابقہ چئیرمین کی طرف سے اعتماد توڑنے کے معاملے پر دائیو 23 عہدیداروں کی سرزش کرے گا

ٹوکیو: سابقہ چئیرمین کے ہاتھوں اعتماد توڑنے کے معاملے میں ملوث ہونے پر دائیو پیپر کارپ اپنے گروپ آف کمپنیز کے 23 بورڈ ممبران اور دوسرے عہدیداروں کی سرزش کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ پیپر ساز کمپنی کے سابقہ چئیرمین نے مبینہ طور پر گروپ کی سات کمپنیوں سے 10.68 ارب ین نکلوائے تھے۔

47 سالہ سابقہ چئیرمین دائیو پیپر کارپ، موتوکاتا ایکاوا کے بارے میں خیال ہے کہ اس نے مکاؤ اور لاس ویگاس کے جوئے خانوں میں کمپنی کے اربوں ین جوئے میں اڑا دئیے۔

دائیو نے کہا کہ وہ بورڈ ممبران کو معطل کر دے گا اور اسکینڈل کے دوسرے ذمہ داران کی تنخواہیں کاٹے گا۔ اس سلسلے میں قائم ایک کمیٹی نے کہا کہ روپے ایکاوا کے نام سے کھلے ہوئے بینک کھاتوں میں مئی 2010 سے ستمبر 2011 کے دوران منتقل کیے گئے۔ کمیٹی نے یہ بھی دریافت کیا کہ کچھ قرضے مجموعی اور بورڈ ممبران کی منظوری کے بغیر جاری کیے گئے، جو کہ قانون کے مطابق لینا ضروری ہوتی ہے۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.