مالیاتی منڈیوں میں مداخلت کا درجہ افشا کرنے پر ازومی زیر عتاب

ٹوکیو: جاپان کے وزیر خزانہ پر مخالفوں نے ملکی راز افشا کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے پچھلے سال ین کو سستا کرنے کے لیے مالیاتی منڈیوں میں کی گئی حکومتی مداخلت کا درجہ و تفصیلات افشا کر دی تھیں۔

جون ازومی نے جمعے کو ایوان زیریں کی بجٹ کمیٹی کی ایک میٹنگ کو بتایا تھا کہ انہوں نے ڈالر کی قدر 75.63 ین تک پہنچے پر مداخلت کرنے کا حکم دیا چونکہ انہیں شبہہ تھا کہ حکومتی اقدام کے بغیر معیشت تشویشناک حالت میں جا سکتی ہے۔

ان کے کبھی کبھار کے دئیے گئے ریمارکس کے باوجود، زرمبادلہ کے نرخ 77.60 ین فی ڈالر پر مستحکم رہے تھے۔

تاہم اپوزیشن رہنماؤں نے ہفتے کو ازومی کو اس انکشاف پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایک رہنما نے کہا، “زرمبادلہ کی منڈی ایک ایسی جگہ ہے جہاں ڈیلر (مداخلت) کے درجے کو ذہن میں رکھ کر خرید و فروخت کرتے ہیں، اور ایک وزیر خزانہ کو کبھی بھی (حتمی) نرخوں کے بارے میں بات نہیں کرنی چاہیے،”۔

آپ کومنٹ میں اپنی رائے دے سکتے ہیں ۔

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.